اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق ایران روس اور آذربائیجان کے سربراہان مملکت نے باکو میں ہونے والے سربراہی اجلاس کے خاتمے پر ایک مشترکہ بیان میں دہشت گردی کے خلاف مکمل اور بھرپور جنگ جاری رکھنے پر زور دیا ہے۔
صدر ڈاکٹر حسن روحانی اور الہام علی اف نے اپنے اس مشترک بیان میں کہا ہے کہ اجلاس میں شریک تینوں رہنما دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خلاف بھرپور مزاحمت کے لئے پرعزم ہیں۔ اس بیان میں اقوام عالم سے عالمی سطح پر قیام امن کی راہ میں حائل رکاوٹوں اور خطرات کو دور کرنے کے لئے مشترکہ اور ٹھوس بنیادوں پر قدم اٹھائے جانے کا مطالبہ بھی کیا گیا ہے۔
اسلامی جمہوریہ ایران، جمہوریہ آذربائجان اور رشین فیڈریش کے سربراہوں نے اپنے مشترکہ بیان میں معاشی اور تجارتی بنیادوں پر تعاوں میں فروغ کی ضرورت بھی تاکید کی ہے۔ اس بیان میں اس بات پر بھی زور دیا گیا ہے کہ تینوں ملکوں کی حکومتیں، برابری اور باہمی احترام نیز ایک دوسرے کے داخلی امور میں عدم مداخلت کی پالیسی پر کاربند رہیں گی۔
اسلامی جمہوریہ ایران ،آذربائیجان اور رشین فیڈریشن کے سربراہوں نے "بحیرہ خزر" یا کیسپیئن سی کو تینوں ملکو ں کے درمیان " امن، دوستی، سلامتی اورتعاون کا مظہر قرار دیا اور "کیسپین سی" کے تعلق سے جلد از جلد قانونی ضابطوں کے تعین پر زور دیا۔ صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی جمہوریہ آذربائیجان کا سرکاری دورہ مکمل کرکے تہران واپس لوٹ آئے ہیں۔
.......
/169